عمران خان کے حوالے سے حاجرہ خان کے انکشافات پر مبنی کتاب،تقریب رونمائی آج ہوگی

جمعه 24 نومبر 2023ء

عمران خان کے حوالے سے اداکارہ حاجرہ پانیزیی کی کتاب نے تقریب رونمائی سے قبل ہی تہلکہ مچادیا، حاجرہ کہتی ہیں عمران خان کا ایک مسیحا کا امیج بنایا گیا جو بہت خطرناک ہے،کتاب کی تقریب رونمائی آج شام کو نجی ہوٹل میں ہوگی۔۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہاجرہ کی انکشافات سے بھرپور کتاب ’Where the opium grows, surviving Pakistan as a woman, an Actress and knowing Imran Khan‘ خود نوشت ہے جو 2014 میں لکھی اسکی تقریب رونمائی آج نجی ہوٹل میں ہوگی حاجرہ پانیزئی کی کتاب میں سابق وزیراعظم، اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک انٹرویو کے مطابق یہ بائیو گرافی 21014 میں لکھی گئی تھی جب وہ پاکستان سے بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ کتاب میں عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل ہی کچھ معاملات کی پیشگوئی کی تھی۔ وہ ان دنوں بہت پریشان اورکنفیوز تھیں اور یہ کتاب ایک کتھارسس تھی۔ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے اندر کا غصے اورغبار نکالنا چاہتی تھیں۔ یہ عام لوگوں کیلئے ایک دلچسپ کہانی ہے کیونکہ وہ کوئٹہ سے آنے والی عام سی لڑکی تھیں۔ ان کا شوبز میں کام کرنا،پارٹیوں میں جانا،معروف شخصیت سے ملاقات اور پھراس انسان کی جانب سے پیچھا کیا جانا،یہ سب وہ تجربات تھے جو ان کے ساتھ ہوئے اور ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا کہ آپ ہی مشہور لوگوں کے پیچھے پڑے ہوں۔ حاجرہ کے مطابق وہ کرکٹ کی شوقین تھی، نا سیاست سےلگاؤ تھالیکن کچھ لوگ ’قومی ہیرو‘ ہوتے ہیں تو آپ انکی عزت کرتے ہیں۔ تب عمران خان ملک کے معروف کرکٹرتھے اور اتنے بڑے سیاست دان نہیں تھے غالباً یہ 2011 کی بات ہے، اس حوالے سے کبھی بات نہیں کی کیونکہ جب کتاب لکھی تو اندازہ نہیں تھا کہ وطن کب واپس آؤں گی۔ کتاب بھی تب شائع نہیں ہوئی تھی کیونکہ میں جس ایجنسی کے ساتھ میں کام کر رہی تھی اور جو میری گھوسٹ رائٹر تھیں انہوں نے اسے ایک بہت ہی مختصرناول کی صورت اس کو لکھا جو کہ اصل کتاب کا ایک چھوٹاسا ہے۔ ہاجرہ کے مطابق، ’بہت سی بری یادوں اور تجربات کے ساتھ جی رہی ہوں، اور مجھے اس کا بہت افسوس ہے‘۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ