مسئلہ فلسطین اور کشمیر ہماری اساس ہیں روگردانی ممکن نہیں،حافظ طاہر اشرفی

پیر 20 نومبر 2023ء

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ہماری اساس ہے اس سے روگردانی نہیں کر سکتے،سب سے پہلے پاکستان کی حکومت ،فوج اور عوام نے فلسطین کے لیے امداد بھیجی ،کچھ قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں،تمام علماء و مشائخ نے آرمی چیف کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے،ہم اسلام آباد کیساتھ کابل میں بھی امن چاہتے ہیں غیر قانونی افراد کو واپس بھیجنے پر کسی کو عذر نہیں ہونا چاہیے،،،،،،، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سات اکتوبر کو غزہ کا معاملہ شروع ہوا اور آج تک ریاست پاکستان، پاکستانی حکومت اور عوام کا ردعمل واضح ہے ،ہمیں خود فلسطینی صدر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل نے پراپیگنڈا کررہا ہے،بھارت سے کچھ فیک اکاؤنٹ بناکر آپریٹ ہوتے ہیں اور ہمارے کچھ ناعاقبت اندیش اس پر اعتبار کرتے ہیں، ہمارا سب سے پہلے ردعمل آیا کہ ہم کبھی بھی فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے امداد شروع کی،امداد پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کی طرف سے بھجوائی جارہی ہے،کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ میں بھی مسئلہ فلسطین سر فہرست سامنے آیا، علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں بھی پاکستان کا واضح دو ٹوک موقف سامنے آیاہے ،آرمی چیف سے فلسطینی سفیر سے ملاقات کے بعد بھی پاکستان کا دو ٹوک موقف سامنے اتا ہے ،ایک سعودی ولی عہد اور دوسرے وزیراعظم پاکستان نے براہ راست سب سے پہلے فلسطینی صدر سے رابطہ کیا ،سب سے پہلے ملاقات بھی پاکستانی وزیراعظم نے فلسطینی صدر سے کی ، ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل علما و مشائخ کانفرنس میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کی بریفنگ میں تمام علماء و مشائخ نے آرمی چیف کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ، طاہر اشرفی نے کہا کہ امام کعبہ نے چند دن پہلے کہا تھا کہ اس جنگ سے فتنے نکلیں گے تو اس سے مراد یہی تھا،پاکستان کی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے ،چین میں پاکستان میں وزرائے خارجہ اجلاس پہنچ رہے ہیں، چین ہمارا برادر ملک ہے ،پاکستان کا سعودیہ، قطر، ایران، مصر سمیت تمام اسلامی ممالک سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں،ہمارے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں اور نہ ہوگا،ایک طرف بچے نشانہ بن رہے ہیں تو دوسری طرف اس اسرائیل سے تعلقات کی بات، یہ ناممکنات ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر پاکستان کے متفقہ مسائل ہیں ،افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،42 سال تک اس کیلئے قربانیاں دیں ،ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں ہمارے پاکستانیوں کا خون نہیں بہنا چاہیے، ہمیں اپنے لوگ عزیز ہیں ،غیر قانونی افراد کو یہاں سے بھیجنے پر کسی قسم کا عذر نہیں ہونا چاہیے ،ہم اسلام آباد کیساتھ کابل میں بھی امن چاہتے ہیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور