مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی،چین نے تعاون کی پیشکش کردی

پیر 20 نومبر 2023ء

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی ،چین نے تعاون کی پیش کش کردی۔ اپنے ایک بیان میں چینی وزیر خارجہ کہنا تھا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِ حال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو پوری دنیاکو متاثر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔ دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یاد رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے