شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس 21 نومبر کو۔طلب

اتوار 19 نومبر 2023ء

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس21 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔گنے کی امدادی قیمت،ذخائر،چینی کی پیداوار اور بر آمد کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کریں گے۔اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کا معاملہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز دے گی جبکہ کرشنگ سال 24-2023 کے لیے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 24-2023 کے لیے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا