سائفر کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

هفته 18 نومبر 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے، شاہ محمود کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ جرم پر ابھارنے ، سازش یامعاونت کرنےوالےکومرکزی جرم کرنےکی طرح ہی دیکھاجائےگا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید اور سزائے موت ہے، شاہ محمود کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا، بلاشبہ ضمانت سزاروکنانہیں ،عمرقیدسزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتےاحتیاط سے کام لیتی ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جاسکتی ، 248 کا استثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کیلئے ہے، شاہ محمود پر جلسےمیں تقریرکا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود پر 27 مارچ 2022 کی تقریر کا الزام ہے جو آفیشل ڈیوٹی میں نہیں آتا ، عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے ،ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیاجائے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا