چار دنوں میں اسرائیلی فوج کی 62 گاڑیوں کو نشانہ بنایا،ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ

هفته 18 نومبر 2023ء

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا،ترجمان عسکری ونگ ابو عبیدہ کہتے ہیں دشمن کی گاڑیوں کا گلی گلی پیچھا کر رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان کےمطابق جنگجو دشمن کی فوج اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔ ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے۔ ابوعبیدہ کے مطابق جنگ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیل کے مرکزی بینک کے مطابق جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان کا خدشہ ہے۔اسرائیل کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل گزشتہ بارہ سالوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں مزید تنزلی کا خدشہ ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد