موہنجوڈارو کے آثار قدیمہ سے مرمت کے دوران نادر سکے بر آمد

جمعه 17 نومبر 2023ء

موہنجو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد ہوگئے۔تحقیق کےلئے لیبارٹری منتقل کر دیئے گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر موہنجو دڑو شاکر شاہ کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے ہیں، جن کا وزن 5 کلو سے زائد ہے۔ شاکر شاہ کے مطابق ایک صدی بعد موہنجو دڑو سے پہلی بار بڑی تعداد میں سکے برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد سکوں کو مزید تحقیق کےلئے لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے برآمد ہوئے تھے،اسکے بعد پہلی دفعہ موہنجو دڑو سے سکے بر آمد ہوئے ہیں سندھ میں واقع موہنجو دڑو کے آثار قدیمہ کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں کیا جاتا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟