بابر اعظم نیچرل کپتان تھا،ہٹانے میں جلدی کی گئی،میتھیو ہیڈن

جمعه 17 نومبر 2023ء

پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا کہتے ہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے، پی سی بی نے اُنہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کی۔ انہیں کپتان کی تبدیلی پر افسوس ہوا میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کےلیے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ سابق آسٹریلوی بلے باز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو وقت گزر چکا تھا جبکہ سپنرز محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اُس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف