نئی حج پالیسی کا اعلان،اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی،نگران وفاقی وزیر انیق احمد

جمعرات 16 نومبر 2023ء

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کر دیا،آئندہ حج دس لاکھ پچھتر ہزار روپے کا ہوگا، نگران وفاقی وزیر انیق احمد کہتے ہیں بغیر کسی سمجھوتے حج ایک لاکھ روپے سستا کر دیا، آئندہ حج ڈیجیٹائز ہوگا حاجیوں کو ایک ایپ دی جائے گی، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر تین ماہ کام کیا، سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا،کل یہ پالیسی کابینہ سے منظور ہوچکی، جن لوگوں نے تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نگران وفاقی وزیر ے کہا پہلے مرتبہ حج ماضی سے سستا ہورہا ہے۔گزشتہ برس حج اخراجات 11لاکھ 75 ہزار تھا جبکہ آئندہ حج دس لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا،پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کبھی حج گزشتہ کی نسبت سستا ہوا ہو،ہم نے ایک لاکھ روپے بغیر کسی سمجھوتے کے کم کردیا ہے، انیق احمد نے کہا ائیر ٹکٹ سے جو پیسے بچائیں گے وہ حجاج کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔90 ہزار عازمین کو 30 کلو والا سوٹ کیس دیں گے،اس سوٹ کیس پر عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ 2024 کے حج کو ڈیجیٹائز کردیا ہے،حاجیوں کے لئے ایپ بنادی ہے جس سے عازمین کو بہت سہولت ہوگی، کوئی حاجی گم نہیں ہوں گے،ترکش، ملائیشن خواتین کی طرح اپنی خواتین کو پاکستانی پرچم جیسا عبایا بھی فراہم کریں گے، انہوں نے کہا پہلے صرف اسلام آباد کے لئے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا،اس مرتبہ کراچی کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے،لاہور،کوئٹہ اور پشاور کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کا کہا ہے، انہوں نے کہا پاکستانی حاجیوں کو الگ رہائش کی سہولت بھی دی جائے گی اگر کوئی حاجی مدینہ میں آٹھ دن سے کم رہنا چاہئے تو رہ سکتا ہے،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے