ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے احسن رمضان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

جمعرات 16 نومبر 2023ء

پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن رمضان کو ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو نے شکست دی۔ ایونٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے تھا، بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک گیا جس میں مائیکل جارجیو نے چھ ،چار کے اسکور سے فائنل اپنے نام کیا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں احسن رمضان نےقطر کے علی ایلوبیدلی کو بیسٹ آف الیون فریم کے میچ میں چھ ، چار سے ہرایا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد نسیم قبرص کے مائیکل جارجیو سے ہار گئے تھے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟