ہندوستان فیٹف کے ریڈار پر،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےلئے تحقیقاتی ٹیم بھجوادی

بدھ 15 نومبر 2023ء

ہندوستان فیٹفFATF کے ریڈار پر،فیٹف نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی کاوائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی فٹیف کہ رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں سے ہندوستان بین الاقوامی منی لانڈرنگ اور مختلف اشیاء خصوصاً ہتھیاروں اور گولہ بارود کی غیر قانونی تجارت کے مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے، بھارت میں منی لانڈرنگ 2009 سے 2018 تک کے 10 سالہ عرصے میں مجموعی طور پر 674.9 بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے،2018 کے بعد سے منی لانڈرنگ کا عمل بی جے پی حکومت کی اہم شخصیات کی نگرانی میں مزید تیز ہوا دوسری جانب دنیا کے معروف اخبار اور ویب سائٹ پولیٹیکو (Politico) نے بھارت کے بارے میں بڑے سوال اٹھا دیے،2010 میں ہندوستان میں منی لانڈرنگ مخالف اقدامات میں متعدد کوتاہیوں کا انکشاف کیا گیا تھا،ہندوستان میں غیر قانونی تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے تناظر میں جی ڈی پی کے 5 فیصد اضافے کو پہنچ گئی ہے، بھارت میں منی لانڈرنگ کا تخمینہ ملک کے جی ڈی پی کے 5 فیصد تک لگایا گیا ہے, واضح رہے کہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بھارت 2002 کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے،ہندوستان عالمی ہتھیاروں کی 11 فیصد درآمد کرتا ہے جن میں بالخصوص روس، امریکہ، یورپی یونین اور اسرائیل شامل ہیں،نومبر 2023 میں بھارت کی اس منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی پی جیسے بین الاقوامی دہشت گردی کی فنڈنگ کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کے لیے جانچ کی جائے گی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت سرکاری طور پر دہشت گرد تنظیموں جیسے آر ایس ایس، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی سرپرستی کرتی ہے،ہندوستانی رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بھی پوری دنیا میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،رئیل اسٹیٹ سسٹم سے منسلک منی لانڈرنگ کے عمل کو ایف اے ٹی ایف کے ذریعے مکمل جانچ پڑتال کی ضرورت ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کے لیے پہلے ہی کئی بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنے کے باوجود ان کارروائیوں کو تسلسل کے ساتھ فروغ دے رہا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنان دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات کے مسلسل خوف میں رہتے ہیں،عمر خالد نامی ایک طالب علم کارکن کو فروری 2020 میں UAPA کے تحت دو سال سے حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ آنند تیلٹمبڈے نامی ایک اسکالر اور انسانی حقوق کے کارکن کو بھی جنوری 2020 میں UAPA کے تحت گرفتار کیا گیا تھا دوسری جانب پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی ریاست دہشتگردی زندہ مثال ہے ذرائع کے مطابق ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی گرے (grey) لسٹ میں بھی شامل کرنے کا امکان ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو بھارت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات لینے چاہئیں، ایف اے ٹی ایف FATF کو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے لیے کسی رعایت کے بغیر ٹھوس انداز اپنانے کی ضرورت ہے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی