فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس،وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

بدھ 15 نومبر 2023ء

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ،نوٹیفیکشن جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ہے،تین رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم خان اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان ارکان میں شامل ہیں حکومت کے نوٹیفیکشن کے مطابق انکوائری کمیشن فیض آباد دھرنا کے محرکات کی تحقیقات کرے گا،انکوائری کمیشن تحریک لبیک کی غیر قانونی مالی امداد کرنے والوں کی نشاندہی کرے گااورفیض آباد دھرنے کے حق میں فتوی اور بیانات جاری کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟