پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی،یکم اکتوبر سے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 349 افغان شہری واپس گئے

بدھ 15 نومبر 2023ء

غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 14 نومبر کو 2ہزار 712 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 765 مرد، 662 خواتین اور 1,285 بچے شامل ، 236 گاڑیوں میں 535 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل ہوئی ،، 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوٴہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے ، 14 نومبر کو 2ہزار 712 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والے 2ہزار 712 افغان شہریوں میں 765 مرد، 662 خواتین اور 1,285 بچے شامل ہیں ، 236 گاڑیوں میں 535 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، اب تک کل 2لاکھ 26ہزار 349 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں