نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ زندگی پر ایک نظر

جمعرات 24 نومبر 2022ء

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کے دوران چیف آف جنرل سٹاف، کور کمانڈر راولپنڈی اور ڈی ایم او سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں کیریئر شاندار خدمات پر محیط ہے ، پی ایم اے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سندھ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی ، اور مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے موجودہ مقام تک پہنچے،جنرل ساحر شمشاد مرزا گزشتہ سات سالوں کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، جنرل راحیل شریف کے آخری دو سالوں کے دوران انہوں نے آرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز فرائض سرانجام دیئے ، اور شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی نگرانی بھی کی، جنرل ساحر شمشاد پاکستان، چین، افغانستان اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ میں انٹرا افغان مذاکرات کا حصہ بھی رہے ، انہیں سرتاج عزیز کی زیر قیادت گلگت بلتستان کیلئے اصلاحاتی کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دینے کا بھی موقع ملا، تھری اسٹار رینک پر ترقی کے بعد، انہیں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا،مختصر عرصے کیلئے بطور ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو میں خدمات کی انجام دھی کے بعد انہیں اکتوبر 2021 ء میں، کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ، جہاں انہوں نے کشمیر اور سیاچن جیسے علاقوں کی نگرانی کی ، وہ اپنے کیریئر میں تین بار یعنی بطور لیفٹیننٹ کرنل ، بریگیڈیئر اور پھر بطور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے، انھوں نے بطور وائس چیف آف جنرل سٹاف ، ملٹری آپریشنز اور ملٹری انٹیلی جنس کی نگرانی بھی کی ،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟