قائد مسلم لیگ ن نواز شریف منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے،اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا امکان

اتوار 12 نومبر 2023ء

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے،اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا امکان پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گےمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور اور سنیئر نائب صدر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی جائیں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بلوچ رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔ لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔