نگران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کےلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا

اتوار 12 نومبر 2023ء

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تقرری کا معاملہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے نام پر مشاورت کے لیے وزیر اعلی ہاؤس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔ اجلاس کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قریبی ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےتجویز کیا جو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ہری پور سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔ اتفاق رائے کے بعدجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبر پختوخوا کو بھیجا جائےگا۔ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا