چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے باعث پورا دن ضائع ہوجاتا،جج مرید عباس

هفته 11 نومبر 2023ء

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کےجج مرید عباس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے باعث پورا دن ضائع ہو جاتا ہے۔کسی اور کیس کی سماعت نہیں کرسکتا،خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل سلمان صفدر ذاتی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ میں دلائل دینے کو تیار ہوں اگر وکیلِ صفائی کی موجودگی میں دلائل دینے ہیں تو تاریخ دے دیں۔ جج مرید عباس نے کہا کہ دلائل سلمان صفدر کی موجودگی میں ہی ہوں گے، جس دن چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ہوتا ہے اور کوئی کیس نہیں سن سکتا، آج بھی فارغ بیٹھا ہوں۔جج نے کہا کہ خاتون جج کو دھمکی کے کیس کے لیے 2 دسمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، ہفتے کا دن مقرر کر لیتے ہیں، ہفتے کو اعلیٰ عدلیہ میں چھٹی ہوتی ہے، ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتا، باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں۔ معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ سائفر کیس میں ہر منگل کو سماعت ہوتی ہے، اس کے لیے بھی منگل کا دن رکھ لیں۔جس پرعدالت نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے