سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط جائیداد واپس کی جائے،عدالت کا حکم

جمعه 10 نومبر 2023ء

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سال دو ہزار بیس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ عدالت نے نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ عدالت نے لاہور میں سولہ سو پچاس کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسڈیز اور لینڈ کروزر گاڑیاں نواز شریف کو واپس لوٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ رواں سال نومبر میں نواز شریف نے وطن واپس آ کر خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم