غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کےلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعه 10 نومبر 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ میں فوری جنگ بندی کےلئے کردار ادا کرے اور عالمی برادری فوری امداد کی فراہمی کےلئے اقدامات کرے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت جاری ہے،اسرائیلی افواج غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے، ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقدام اٹھائے، جبکہ پاکستان فلسطین پر او آئی سی کے ہنگامی سمٹ کا خیر مقدم کرتا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ او آئی سی سمٹ میں شرکت کیلئےآج سعودی عرب روانہ ہونگے وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تاشقند میں 16ویں ای سی او سمٹ میں شرکت کی،وزیراعظم نے او آئی سی کے وژن پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا،وزیراعظم نے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ازبکستان اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی