سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی،متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت

بدھ 08 نومبر 2023ء

سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور دیگر کیخلاف کارروائی کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے کہا مناسب ہوگا دراخواست گزار مجاز فورمز سے رجوع کریں، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے کہا بارہ مئی 2017 کو معیز خان اور انکے اہلخانہ کو اغواء کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا اس حوالے سے عدالت کیا کر سکتی ہے؟آرٹیکل 184/3 کے استعمال پر سینئر وکلاء کی رائے لےلیتے ہیں،آئین اور قانون کے مطابق کوئی چیف جسٹس یا جج چیمبر میں بیٹھ کر کارروائی نہیں کر سکتا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کسی اٹارنی جنرل نے آج تک ایچ آر سیل کی کارروائی کیخلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟سپریم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس اور تمام ججز ہیں،کوئی جج یہ نہیں کہ سکتا کہ غیرقانونی کام روکنا اسکی ذمہ داری نہیں ہے،ایچ آر سیل کا کوئی قانونی اختیار ہے نہ حیثیت،ایچ آر سیل ناانصافی کا بہت بڑا ذریعہ ہے،بدقسمتی سے 2010 سے سپریم کورٹ کے نام پر ایچ آر سیل خط جاری کر رہا ہے،چیف جسٹس نے ڈی جی ایچ آر سیل سے استفسار کیا کہ ایچ آر سیل کو اختیارات کس نے کب اور کیسے دیے گئے تھے؟ چیف جسٹس کس اختیار کیساتھ چیمبر میں مقدمہ سنتے تھے؟ ڈی جی ایچ آر سیل نے جواب دیا چیف جسٹس نے بذریعہ سرکولر اختیارات دیے تھے،تین لاکھ 58 ہزار غیرفعال درخواستیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضائع کرنے کو حکم دیا تھا،چیمبر میں مقدمہ سننے کے حوالے سے کوئی حکم موجود نہیں ہے،درخواستوں پر چیف جسٹس کے چیمبر احکامات پر رپورٹس منگوائی جاتی تھیں،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےایچ آر سیل کی اس طرح کارروائی کرنا غیرآئینی ہے،ایچ آر سیل متوازی عدالتی نظام بن گیا ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ نے زاہدہ اسلم کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے کہاسپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کا اختیار انتہائی احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے، سوال اٹھتا ہے کیا چیف جسٹس چیمبر میں فریقین کو بلا کر احکامات جاری کرسکتے تھے؟چیف جسٹس کی چیمبر میں کارروائی آئین قانون اور سپریم کورٹ رولز کیخلاف ہے، سینئر وکلاء کے مطابق چیف جسٹس صرف مقدمہ مقرر کرنے کا ہی حکم دینے کے مجاز تھے،عدالت سینئر وکلاء کی رائے سے متفق ہے کہ کوئی جج چیمبر میں حکم جاری کرنے کا مجاز نہیں، سابق چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،کنور معیز نے آئی ایس آئی کے سابق افسران پردرخواست میں سنگین الزامات عائدکیے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار وزارت دفاع سے رجوع کرسکتا ہے،عدالت نے درخواست نمٹا دی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ