بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 24 نومبر 2022ء

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیرسے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسرکابیان غیرضروری قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی مسلح افواج کی پراگندہ سوچ اور خود فریبی کامظہرہے،بھارتی فوج غیرذمہ دارانہ اورجارحانہ بیان بازی سے گریز کرے،، ڈی جی آئی ایس پر آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں نے کہا کہ بھارتی فوجی افسر کا آزادکشمیرمیں نام نہاد دہشت گردوں کے لانچ پیڈزکادعویٰ بے بنیادہے، جو درحقیقت بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو کچلنے کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، بھارتی فوج بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ریاستی جبر، ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے تحت اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ، جو کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی افسر کے بلندو بانگ دعوے غیرحقیقی ،توہین آمیز اور فکری تضحیک ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج ہرقسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیارہے، امن کے خواہاں ہیں تاہم ہرجارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت ہے، بالاکوٹ واقعات جس کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کیلئے غیرذمہ دارانہ بیان بازی کررہی ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ بھارتی فوج بھارتی فوج خطے میں پائیدار امن غیرذمہ دارانہ اورجارحانہ بیان بازی سے گریز کرے،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام