ٹیکس کی عدم ادائیگی،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایٹین ہاؤسنگ سکیم کا ریکارڈ ضبط کر لیا

بدھ 08 نومبر 2023ء

راولپنڈی میں واقع "Eighteen housing scheme " کی ٹیکس چوری پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئی،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری ریکارڈ ضبط تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع ایٹین ہاوسنگ سکیم کا رقبہ 600 ایکڑ پر محیط ہے،Eighteen ہاؤسنگ سکیم میں 976 اپارٹمنٹ ، 1068 ولاز ، فائیو سٹار ہوٹل ، 0.5 کنال تا 8 کنال ریائشی ولاز ، گالف کلب ،پر مشتمل ہے،ایٹین ہاوسنگ سکیم کی جانب سے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریکارڈ ضبط کرلیا گیا پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ریکارڈ پنڈی آفس پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ضبط کیا گیا،ہاوسنگ سکیم کے ہیڈ آفس سے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریکارڈ ضبط کیا گیا ،ٹیکس میں چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، پی آر اے کے مطابق ضبط شدہ ریکارڈ کی ابتدائی چھان بین کے مطابق9 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چور نکلی ہے،9 ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی بمعہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،مکمل چھان بین کے بعد ٹیکس چوری میں ملوث اور تمام کمپنیوں کے خلاف کاروائئ عمل میں لائے جاۓ گی۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟