9 مئی واقعات ، عدالت نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

منگل 07 نومبر 2023ء

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی واقعات کے دیگر مقدمات میں بھی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کر لی عدالت نے سرکار کو 18 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر کے ریکارد طلب کرلیا شیخ رشید اور شید راشد شفیق کی جانب سےسردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی سردار رازق گیمز ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو 9 مئی کے تمام مقدمات میں تتمہ بیانات کے ذریعے 29 ستمبر کو ملزم نامزد کیا گیا تھاایک ہی دن کے تمام مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کا نام ڈالنا سیاسی انتقام اور ختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے قانون میں تتمہ بیان کی کوئی حثیت نہیں ہے آئی جی پنجاب نے ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد تتمہ بیانات کے ذریعے انہیں جھوٹے مقدمات میں بے گناہ ملوث کردیا گیا ہےشیخ رشید تو 9مئی کے واقعات کی متعدد بار مزمت کرچکے ہیں درخواست ضمانتوں پر مزید سماعت 18 نومبر کو کی جائے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟