تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تین دہشتگرد ہلاک،تین زخمی،چار سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 06 نومبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، تین دہشت گرد مارے گئے، تین دہشت گرد زخمی، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت وطن کے چار سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے، تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، وطن کے چار سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ