غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں،اسرائیلی وزیر کا بیان

اتوار 05 نومبر 2023ء

غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں،اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کہ دھمکی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ دے دیا۔ اسرائیلی وزیر نے حماس کے خلاف ہر ممکن طاقت کے استعمال پر زور دیا ہے اور کہا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں انتہا پسند اسرائیلی وزیر کےبیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہیں۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے وزیر کو کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا اور ایٹم بم کے استعمال کے بیان کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب تنقید کے بعد جنونی وزیر بھی بیان سے پھر گیا اور کہا کہ اس نے بطور استعارہ یہ بات کہی تھی۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام