اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی اور اسد قیصر سے خاندان اور قریبی عزیزوں کی ملاقاتیں

هفته 04 نومبر 2023ء

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہی سے فیملی،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قریبی عزیز اور پی ایس نے اڈیالہ جیل میں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، دونوں رہنماؤں سے ملاقات کرنے والوں نے قانونی و دیگر امور پر مشاورت کی ۔۔۔۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہی، قیصرہ الہی اور بسمہ نوید شامل تھے۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں زیر سماعت مقدمات ان کے دفاع اور خاندانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔چوہدری پرویز الہی کی فیملی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے قریبی عزیز اور پرسنل سیکرٹری نے بھی ملاقات کی اور اسد قیصر کی گرفتاری، قانونی دفاع اور ضمانت سے متعلق قانونی امور پر بات چیت کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما کو استعمال کی ضروری اشیاء بھی حوالے کی گئیں۔اسد قیصر سے ملاقات کرنے والوں میں قریبی عزیز طاہر اور پی ایس ظہور شامل تھے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف