رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ،مالی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا

بدھ 01 نومبر 2023ء

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئی تھیں۔ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، رواں مالی سال اکتوبر کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئیں، ستمبر کی نسبت اکتوبر کے دوران درآمدات میں 20.33 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم