غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو پاکستان چھوڑنے کےلئے دی گئی مہلت آج رات ختم،کل سے کریک ڈاؤن شروع ہوگا

منگل 31 اکتوبر 2023ء

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کا آخری دن ، افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ٹھہرانے کا موٴثر انتظام ، کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپس قائم ، 11 ہزار 553 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، 3153 مرد، 2823 خواتین اور 5577 بچے واپس جانے والوں میں شامل ، ، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لئے رضاکارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کا آج آخری دن ہے ، غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد حکومت پاکستان باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیج رہی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ٹھہرانے کا موٴثر انتظام کیا گیا ہے، کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپس قائم کئے گئے ہیں، پناہ گزین کیمپس میں کھانے پینے، ادویات، علاج معالجے سمیت ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں، دوسری جانب افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، 30 اکتوبر کو 11ہزار 553 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 3153 مرد، 2823 خواتین اور 5577 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے512 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اب تک کل ایک لاکھ 4ہزار 481 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے