9مئی واقعات پر عمران خان سے تفتیش کا سلسلہ جاری

هفته 28 اکتوبر 2023ء

9 مئی کے پرتشدد واقعات پر چئیرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں دوسرے روز بھی میانوالی اور گوجرانوالہ پولیس کی تفتیش،سابق وزہر اعظم نے میانوالی پولیس کے سوالات کا جوابات دینے سے انکارکردیا ، 24 گھنٹوں میں صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع کی پولیس اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے پہنچی ذرائع کے مطابق 9 مئی کے پرتشددواقعات پر پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کا چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم بھی ایس پی شوکت کی سربراہی 6 انسپکٹرز کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی،اور9 مئی واقعات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی،سابق وزیر اعظم نے پولیس کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلاءکی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا،جس کے بعد میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی،اس سے قبل گواجرانولہ پولیس نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی، ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے راولپنڈی،فیصل آباد،قصور اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں۔۔۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی