عمران خان سے جیل میں تفتیش

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

9 مئی واقعات پر فیصل آباد میں درج مقدمات کی تفتیش کے لئے پولیس جے آئی ٹی کے 2 ممبران سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی پہنچ گئے،چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تھانہ سول لائنز فیصل اباد میں درج مقدمہ میں تفتیش کریں گے ذرائع کے مطابق فیصل آباد پولیس کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے تھانہ سول لائنز فیصل آباد میں درج مقدمہ نمبر 823 کی تفتیش کرنے پہنچی ہے،دو رکنی ٹیم کی قیادت فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کی تفتیش کے لئے قائم جے آئی ٹی کے ممبر ڈی ایس پی سول لائنز عامر وحید کر رہے ہیں جبکہ سب انسپکٹر عبدالجبار بھی انکے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے ہیں،ذرائع کے مطابق دونوں پولیس افسران نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے لئے ڈسٹرکٹ سیشن جج فیصل آباد سے اجازت بھی حاصل کر رکھی ہے،جبکہ سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لئے ایک سوالنامہ بھی ہمراہ لائے ہیں،جسکے مطابق سوالات کرکے تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔