ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 23 اکتوبر 2023ء

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کےلئے سابق وزیراعظم نواز شریف نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے دائر اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ میرٹ پر دلائل سننے کے بعد کیسز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے،وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی جانب سے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائرکی ہیں۔واضح رے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور 10 سال تک عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے 21 اکتوبر کو 4 سال بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاؤنج میں اپنے وکلا سے مشاورت کی تھی اور اپیلیں بحال کرانے کی درخواستوں پر دستخط کیے تھے۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک ہونے اور عدم پیروی کی بنیاد پر اپیلیں خارج کرنے کا حکم سنایا تھا واضح رہے کہ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے کر نیب ریفرنس سے باعزت بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا عدالت نے نواز شریف کی اپیلیں اشتہاری ہونےکے باعث خارج کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا تھا کہ اگر اتھارٹیز انہیں پکڑیں یا وہ سرینڈر کر دیں تو اپیلیں بحال کرانے کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے نواز شریف کو سرینڈر کرنے کے لیے نیب کو 24 اکتوبر تک گرفتاری سے بھی روک رکھا ہے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام