جعلی ای میلز اور واٹس ایپ میسجز،کابینہ ڈویژن کی افسران کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

اتوار 22 اکتوبر 2023ء

جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کا معاملہ،کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کو ہوشیار رہنےکی ہدایت کردی، مراسلہ جاری تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےنام سے آنے والی ای میلز اور فون کالز جعلی بھی ہوسکتی ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ جے ایس کو آرڈینیشن، پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلزبھیجی جارہی ہیں، گزشتہ کچھ عرصے میں واٹس ایپ سے بھی جعلی پیغامات بھیجے گئے، پی ایم آفس اور ایس آئی ایف سی سیل سیکرٹریٹ کے جعلی ایڈریس سے مختلف وزارتوں کو پیغامات بھیجے گئے۔ مزید کہا گیا ہےکہ جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایف سی، پی ایم سیکرٹریٹ جاوید اور شہزاد احمد کی کالز اور ان کی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے، شہزاد احمد کے نام سے آؤٹ لک ایڈریس والی ای میلز اور واٹس ایپ کو نہ کھولا جائے جب کہ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کےحوالے سے ای میلز کو بھیجنے والے سے تصدیق کرکے کھولا جائے، تمام سسٹمز میں اینٹی وائرس انسٹال کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس تمام معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جارہی ہیں لہٰذا جن وزارتوں نے پریس سیکرٹری وزیراعظم آفس کی3 اگست2022 کی ای میل کھولی وہ اس آئی پی ایڈریس کو بلاک کریں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ