شیخ رشید کا نیا مشن

اتوار 22 اکتوبر 2023ء

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہےان کو عام معافی دلانا ہے۔ ساری قوم اس پرامن مشن میں ساتھ دے۔قوم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے مشکور ہیں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد رہائی نصیب ہوئی۔ سماجی رابطہ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر ) پر پیغام میں شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے،لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہےان کو عام معافی دلانا ہے،ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹوئٹر(ایکس) پر میرا ساتھ دے،میں نے کبھی بھی اپنے ٹوئٹر پر اپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے ان کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کل سے میں اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی،اللہ ہمیں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے دوران راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ،حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ اور لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا جس کے بعد سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔درجنوں افراد اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں اور اُن کا ملٹری عدالت میں ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟