پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی

هفته 21 اکتوبر 2023ء

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس اور لیڈی کیڈٹ کورس سمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، گریجویٹس میں دوست ممالک عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، گریجویٹس میں دوست ممالک عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا، 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، جبکہ لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدراتی گولڈ میڈل سے ناعازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو جبکہ 67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا، چیف آف آرمی سٹاف اعزازی چھڑی کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق نے حاصل کی، سری لنکا کی فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا