فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کے حوالے سے کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر

جمعه 20 اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا. عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے. سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے ہوگی. جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا. بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں. کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی. عدالت عظمیٰ میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہوگی. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا. جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بنچ میں شامل ہیں. ملک میں نوے روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟