چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا معائنہ

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کے اآپریشنل ایئر بیس پر جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا معائنہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا KI آمد پر سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے انکا استقبال کیا۔انڈس شیلڈ-2023 پاک فضائیہ کے لیئے ٹیکنالوجی کے فروغ، اور اسکی صلاحیتوں کو جدت سے ہمکنار کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں تربیتی سہولیات کے ساتھ ساتھ فضائی مشق کے دائرہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کا مقصد مشق میں شریک فضائی افواج کے باہمی تعاون کے فروغ اور جدید فضائی جنگی تصورات کو تقویت دینا ہے۔ ائیر چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے مکمل حمایت کی تعریف کی اور افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے انکی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔ ائیر چیف نے 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کے تحت پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو عصر حاضر کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری مہیا کی جا رہی ہے۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ مشق نہ صرف شریک فضائی افواج کو اپنی بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا منفرد موقع فراہم کررہی ہے بلکہ شریک عسکری دستوں کے ربط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی مفاہمت کو بھی مستحکم کرے گی۔ سربراہ پاک فضائیہ نےکہا، "موجودہ عالمی سلامتی کی صورت حال اور  تغیر پذیر جنگی محرکات مسلح افواج کی بہترین شراکت داری کے متقاضی ہیں۔ مشق کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے فضائی جنگ کے ہماوقت تغیر پذیر محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیئے بین الاقوامی فضائی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس تاریخ ساز مشق کے  انعقاد پر ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کی کاوشوں کو سراہا ۔ انڈس شیلڈ-2023 میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 فضائی افواج شرکت کر رہی ہیں۔ انڈس شیلڈ حصہ لینے والی فضائی افواج کے لیے بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو پلیٹ فارم پر لانے کا ایک فقید المثال موقع فراہم کر رہی ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔