سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی

بدھ 18 اکتوبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نواز شریف کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے امجد پرویز نے کہا کہ ماضی میں بھی اشتہاری ملزمان کو سرنڈر کرنے کیلئے عدالت موقع فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی حفاظتی ضمانت دی گئی۔ نواز شریف نے کبھی اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ عدالت کے استفسار پر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نواز شریف اکیس اکتوبر کو اسلام آباد آ رہے ہیں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں نے ان کے دلائل سنے ہیں، اگر کوئی ملزم سرنڈر کرنے آنا چاہتا ہے تو آجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوٹر سے مخاطب ہو کر ریمارکس دیئے کہ آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، کل کو آپ کہیں گے کہ فیصلہ ہی کالعدم قرار دے دیں۔ پھر آپ چیئرمین نیب سے پوچھ لیں کہ آج ہی اپیل پر بھی فیصلہ کر دیتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا جب اپیل فکس ہو گی تو اس وقت ہدایات لے کر دلائل دیں گے۔ عدالت نے نواز شریف کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں