افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،45432 افغان شہری وطن واپس جا چکے

بدھ 18 اکتوبر 2023ء

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری,اب تک 45432 افغان شہری وطن واپس جا چکے تفصیلات کے مطابق معیشت کی بحالی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو 1 اکتوبر 2023 کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیااور غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلاء کے لیے31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ،اس فیصلے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندے بذریعہ چمن بارڈر افغانستان روانہ ہورہے ہیں اعداد و شمار کے مطابق 17 اکتوبر کو 1291 افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے جن۔میں 378 مرد، 319 خواتین اور 594 بچے شامل ہیں،افغانستان روانگی کے لیے 133 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے سرکاری اعداد شمار کے مطابق اب تک کل 45,432 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،اورافغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے پر مثبت اثرات ڈالے گی




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟