عمان کی بری فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

پیر 16 اکتوبر 2023ء

عمانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* عمان کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمانی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کاوششوں کو سراہا، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔