اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

اتوار 15 اکتوبر 2023ء

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے،کوئی تبدیلی نہیں ائی،جبکہ سی پیک سلو ڈاؤن نہیں ہوگا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا جس میں بحثیت وزیر خارجہ پاکستان شرکت کروں گا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے جدہ اجلاس میں انسانی المیہ بھی ایجنڈے پرہے، او آئی سی اجلاس میں سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے غور ہو گا، مشرق وسطیٰ میں فلسطین کے مسئلے کا حل نکالنا انتہائی ناگزیر ہے۔ نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، غزہ میں لوگوں کے پاس پانی ہے نہ خوراک ہے، ہم غزہ کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، غزہ میں انسانی امداد کیلئے اقوام متحدہ سے رابطے میں ہیں، ہم سعودی عرب سے بھی رابطے میں ہیں۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کیساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہے، فلسطین تنازع کی بنیادی وجوہات دیکھنے کی ضرورت ہے، کئی دہائیوں سے اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر آباد کاری جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان کی اسرائیل کے معاملے پر پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، پاکستان کی فلسطین پر پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا سعودی عرب مشرق وسطیٰ، مسلم امہ اور خطے میں انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان اورسعودی عرب تمام اہم امور پر انتہائی اہم مشاورت کا حصہ رہتے ہیں، پاکستان کا اقتصادی،اسٹریٹجک اور دفاعی سطح پر بھی سعودی عرب کے ساتھ کلیدی تعاون جاری ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے وزیراعظم کے دورہ بیجنگ کے بارے میں بھی میڈیا کو آگاہ کیا اور کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ملاقات میں چینی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی دورہ چین کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، زراعت، گرین انرجی اور دیگر امور پر یادداشت کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے، مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیراعظم کے دورے سے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو روز بیجنگ میں گزارنے کے بعد وزیراعظم سنکیانگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ سنکیانگ یونیورسٹی سے بھی خطاب کے علاوہ کاروباری افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم جمعہ کی نماز بھی سنکیانگ کی مسجد میں ادا کریں گے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سی پیک پر بات چیت چل رہی ہے، سی پیک معاملے پر سکیورٹی کے حوالے سے بیرونی وجوہات کی بنا پر مسائل ہیں لیکن اس کے باوجود سی پیک کو سلو ڈاؤن نہیں کیاجائے گا بلکہ پاک چین راہداری منصوبے کو تیزی کے راستے پر ڈالا جائے گا۔ افغانستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، ہمیں زلزلے کے بعد افغانستان نے ضروریات کا بتایا تھا، بعد میں افغانستان نے بتایا کہ ان کی ضروریات اندرونی طور پر پوری ہو گئی ہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا