کرکٹ بکی گرفتار

هفته 14 اکتوبر 2023ء

کرکٹ ورلڈکپ 2023،وارث خان پولیس راولپنڈی نےپاک بھارت میچ پر آن لائن جوا کرانے والے سرغنہ بکی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔۔ پولیس کے مطابق کامران عرف کامی موٹا نامی بکی کو ساتھیوں سمیت بھابڑہ بازار کے علاقہ سے انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزم ساتھیوں انوار،سعید،اکبر علی،محمد علی سمیت آن لائن جواء کھلانے میں مصروف تھا،ملزمان کے قبضہ سے 2کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،رجسٹر،چٹھے،6موبائل فونز،ایل سی ڈی سمیت ساڑھے 22 ہزار روپے برآمد کرکے قبضہ میں لئے گئے،گرفتار ملزمان بیٹ پرو ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے پر آن لائن جواء کھلا رہے تھے،تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او ملک نصیر کے مطابق گرفتار بکی کامی موٹا گھوڑوں کی ریس پر بھی آن لائن جواء کھلاتا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟