شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا اپریشن،6دہشتگردہلاک 8 زخمی،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

هفته 14 اکتوبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، *شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، 8 دہشت گرد زخمی* *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 8 دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل ملوث تھے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نصیرآباد کے 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔