ملک کے مختلف حصوں میں 13 سے 18 اکتوبر تک بارشوں کا امکان

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء

ملک میں بارشںوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل سے داخل ہو گا،14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا،13 سے 17 اکتوبر کو سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کے پی کے کے پہاڑی علاقوں پہ برفباری کا امکان ہے،جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، ایڈوائزری کے مطابق 13 سے 17 اکتوںر تک لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانولہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،جبکہ17 اور 18 اکتوںر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ یے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ یے،سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی