ہرادارہ اپنا احتساب کرے اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے،چیف جسٹس آف پاکستان

منگل 10 اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا آرٹیکل 184/3 جب بھی استعمال ہوا ملک کی بنیادیں ہلا دیں،چیف جسٹس نےکہا ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہے،سچ بات کرنی چاہیے چاہے وہ ہمارے خلاف ہی کیوں نہ ہو،اب جب قانون بن گیا ہے تو ہم کہتے ہیں ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،ہم لوگ اپنا احتساب کیوں نہیں کرتے اور جب کوئی کرتا ہے تو ہمیں اعتراض ہو جاتا ہے،ہر ادارہ اپنا احتساب کرے اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے، چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کیس میں فریق نہیں ہوں،عدالت کے نوٹس پر پیش ہوا،چیف جسٹس نے بینچ کےججز کو سوال کرنے سےروک دیااورکہاوکیل صاحب پہلےدلائل دیں اس کےبعد سوالات کاجواب دیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا میں ایک سوال پوچھناچاہتا ہوں،چیف جسٹس نےکہا4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اورکئی کیسز التوا کا شکارہورہےہیں،میری اپنے ساتھی ججزسےدرخواست ہے کہ اپنےسوالات کوروک کررکھیں، چیف جسٹس کےروکنےکے باوجودجسٹس منیب اخترنے سوال کیاکہ آرٹیکل 191 میں لاء کاکیامطلب ہے؟چیف جسٹس نےکہااگرآپ نےپہلے ہی ذہن بنا لیاہےتوفیصلے میں لکھ لیجیےگا،جسٹس منیب اختر نےکہابینچ کا حصہ ہونے پرمیرا حق ہےکہ میں سوال کروں،چیف جسٹس نےکہاظاہرہےآپ سوال کرسکتے ہیں لیکن پہلےوکیل کو دلائل مکمل کرنےدیں،چار سماعتوں کےباوجودیہ ہماری کارکردگی ہےکہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، جسٹس اعجازالاحسن نےکہا ایکٹ سےسپریم کورٹ کی آزادی میں مداخلت کی گئی،کیاایکٹ سپریم کورٹ کےاندرونی امور میں مداخلت نہیں؟جسٹس منیب اخترنےکہاکیا لیجسلیٹیو انٹریز پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پرسپروائزری کااختیاردیتی ہیں؟جسٹس منصورعلی شاہ نےکہایہ اہم سوال ہےجس کوآگے بڑھانا چاہتا ہوں،اگرآرٹیکل 191 کو لیجسلیٹیوانٹری 58 کے ساتھ ملاکرپڑھیں توپارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کامکمل اختیارتھا، سپریم کورٹ کےپروسیجرز میں لفظ پریکٹس کاکیامطلب ہے؟ وکیل نے کہااگریہ اپیل غیرآئینی ہےتولاریفارمزمیں دی گئی اپیل بھی غیرآئینی ہے،جسٹس اعجازالاحسن نےکہاوہ معاملہ ہمارے سامنےنہیں ہے،دو غلط مل کرایک درست نہیں بنادیتے،ایک چیزجوآئین میں نہ ہواسکو قانون سازی سےبنادیناکہاں ہوتا ہے چیف جسٹس نے کہا آج میں نے سب سےکم سوال پوچھے،ماسٹر آف دی روسٹر کی بات ہورہی ہے تومجھے ماسٹر آف دی روسٹر ہی سمجھ لیں،کیا سپریم کورٹ کا بنچ بھی رولز کا پابند ہے؟کیا بینچ 1980 کے رولز سے متعلق آرڈردےسکتا ہے؟اگر پارلیمنٹ بھی نہیں کرسکتی اور بینچ بھی نہیں کرسکتا توسارا اختیار ایک شخص کےپاس رہ جاتا ہے، اگر چیف جسٹس فل کورٹ نہ بنائےتوکیا پارلیمنٹ بھی کچھ نہ کرے،اگر آپ آئین پڑھ لیں تو سب سولات کےجوابات مل جائیں گے،ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہے،سچ بات کرنی چاہیےچاہے وہ ہمارے خلاف ہی کیوں نہ ہو،چیف جسٹس نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سب کوخوش رکھنا ہےتوآئینی باتیں نہ کریں،جسٹس اعجازکہہ رہےہیں سپریم کورٹ میں مداخلت ہوئی،آپ یہ کیوں نہیں کہتے ہاں مداخلت ہوئی کیونکہ چیف جسٹس صاحبان اپنا کام نہیں کرتے؟ اب جب قانون بن گیا ہے تو ہم کہتے ہیں ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،کئی کئی سال کیس نہیں لگتےاورہمکہتے ہیں ہم نہیں لگاتے ہماری مرضی،ہم لوگ اپنا احتساب کیوں نہیں کرتے اور جب کوئی کرتا ہےتو ہمیں اعتراض ہوجاتا ہے،سادہ سی باتیں ہیں آپ کو ہچکچاہٹ کیا ہے؟کہہ سکتے ہیں اگریہ مداخلت بھی ہوئی تو اچھی ہوئی،کئی سال کیس نہ لگے اور ہم کہہ دیں ہماری مرضی ہم کسی کو جوابدہ نہیں،ہرادارہ اپنااحتساب کرے اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے،ایم کیو ایم اور پاکستان بار کونسل کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے،کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار