کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز،پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دے دی

جمعه 06 اکتوبر 2023ء

کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز،پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دے دی حیدر آباد میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستانی اننگ کا آغاز اچھا نہیں تھا دونوں اوپنرز فخر زمان،امام الحق اور اسکے بعد بابر اعظم بھی جلدی پویلین واپس لوٹ گئے تاہم سعود شکیل ،محمد رضوان،شاداب خان اور محمد نواز کہ بدولت پاکستانی ٹیم 286 چھیاسی رنز بنا کرآؤث ہوگئی اور نیدر لینڈ کو 287 رنز کا ہدف دیا جواب میں نیدر لینڈ کی اننگ کی ابتداء بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی اور جلد ہی دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا عمل جاری رہا اور نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اسطرح پاکستان کو پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح حاصل ہوئی،شاندار کارکردگی پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے تین جبکہ حسن علی نے دو کھلاڑی کو آوٹ کرکے باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی واضح رہے کہ ورلڈ کپ میچز میں بھارت کی سرزمین پر پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے اس سے قبل دودفعہ پاکستان ورلڈ کپ میچ بھارت میں کھیلا اور دونوں دفعہ شکست سے دوچارہوا،1996 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے اور دوہزار گیارہ کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا