سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن،دس دہشتگرد ہلاک

منگل 03 اکتوبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، دس دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اپنے ہی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دس دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ