سپیشل فورسز کی کثیر الملکی فوجی مشقیں بروتھا میں اختتام پذیر

اتوار 01 اکتوبر 2023ء

پاکستان، قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں کی کثیرالملکی تربیتی فوجی مشقیں اٹرنل برادر ہڈ دوئم (Eternal Brotherhood-II) اختتام پذیر، اسپیشل فورسز کے دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کیں،، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں کی کثیرالملکی تربیتی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، اٹرنل برادر ہڈ دوئم (Eternal Brotherhood-II) کے نام سے دو ہفتے طویل مشقیں 17 ستمبر کو بروتھا میں شروع ہوئی تھیں، جس کے دوران پاکستان، قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کیں، اختتامی تقریب میں کور کمانڈر پشاور مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے بھی شرکت کی، دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، مشق کے آخری روز شریک ممالک کی اسپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ کوششسں کو فروغ دینا تھا، جبکہ مستقبل کے فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کو بھی اجاگر کیا گیا،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم