سائفر کیس کا چالان عدالت میں پیش،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار

هفته 30  ستمبر 2023ء

سائفر کیس میں بڑی پیش رفت ، ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چالان جمع کرا دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے چالان میں اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ہیں، چالان کے ساتھ اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان بھی منسلک ہے ۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ۔سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔ چالان کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ اورسی ڈی بھی منسلک ہے ۔ ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی ہے ۔سیکرٹری خارجہ اسد مجید ، سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اورایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں ۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام