پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،چار سیکیورٹی اہلکار شہید،تین دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی |
|
جمعه 29 ستمبر 2023ء | |
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جس کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے اور چند زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتی رہیں گے اور وطن کی حفاظت کےلئے دی جانے والی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں |