پاکستان کی بڑی کامیابی،نوری ہسپتال کو آئی اے ای اے نے اینکر سنٹر نامزد کردیا

منگل 26  ستمبر 2023ء

پاکستان کی بڑی کامیابی،اٹامک انرجی کینسر ہسپتال NORI کو IAEA "اینکر سنٹر" کے طور پر نامزد کردیا گیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرانتظام نوری ہسپتال ، اسلام آباد کو IAEA "اینکر سنٹر" کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے جس کے بعد آئی اےای اے کے ممبر ممالک نوری ہسپتال کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس طرح کینسر کے علاج اور تحقیق میں خطے کے ممالک کی صلاحیتیں بڑھائی جاسکیں گی۔ ویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں، پاکستان کے نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اور ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) کو ایک اینکر سینٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ایجنسی کے پروگرام "ریز آف ہوپ " کے تحت یہ معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے پرپاکستان کی جانب سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے ساتھ دستخط کئے۔ اینکر سینٹرز کینسر کے علاج کی سہولیات اور مہارت فراہم کرنے کے لیے نامزد کئے گئے ہیں جو کہ آئی اے ای اے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ یہ مراکز IAEA کے ریز آف ہوپ (RoH) پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ریڈیو تھراپی اورملٹی موڈیلٹی میڈیکل امیجنگ کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے دوران پاکستان کے علاوہ الجزائر، مصر، اردن، مراکش اور ترکی کو بھی اینکر سنٹر کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستان میں صحت کے شعبے کے اندر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تشخیص اور علاج کے لیے جوہری اور دیگر جدید تکنیکوں کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ نوری ہسپتال اسلام آباد میں 1983 میں قائم ہوا ۔نوری کینسر کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لیے، سائبر نائف سمیت جدید ترین آلات سے آراستہ ہے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے